گووندا کی اہلیہ سنیتا کی شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور گووندا کے درمیان کوئی دوری نہیں اور کوئی بھی انہیں جدا نہیں کرسکتا۔
ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر تنقید کی جو ان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ وہ کبھی اپنے گھر کو بکھرنے نہیں دیں گی۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر وہ اپنے شوہروں کو قابو میں نہیں رکھ سکتیں تو انہیں ‘مارنا’ چاہیے۔ مگر خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کا خیال رکھیں۔ سنیتا نے مزید وضاحت کی کہ وہ اور گووندا دو الگ گھروں میں اس لئے رہتے ہیں کیونکہ ان کی مصروفیات اور میٹنگز رات دیر تک چلتی ہیں۔ بعض اوقات وہ دفتر میں ہی سو جاتے ہیں تاکہ ان کی صبح کی روٹین متاثر نہ ہو سکے ۔یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا 1987 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔