بابر علی بھی رجب بٹ اور فہد مصطفی کے تنازع پر بول پڑے

 بابر علی بھی رجب بٹ اور فہد مصطفی کے تنازع پر بول پڑے

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار بابر علی نے میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے حالیہ تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہی انڈسٹری کے قابلِ احترام افراد ہیں اور اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے۔

میں نے رجب بٹ کے ساتھ اپنے کیریئر کے آغاز میں ڈرامہ رانی میں کام کیا تھا، جہاں رجب بٹ نے محنت اور لگن سے کام کیا، خدا نے رجب بٹ کو ان کی محنت کا صلہ دیا ہے اور وہ یوٹیوب پر بھی محنت کر رہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر علی نے کہا کہ وہ ایک بڑے ستارے ہیں اور میں نے ان کی پروڈکشن میں بھی کام کیا ہے۔ دونوں شخصیات کو سخت الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں