ہسپتال میں زیرعلاج اداکار فیروز خان نے نئی تصویرشیئرکردی
لاہور(شوبزڈیسک )ہسپتال میں زیرعلاج اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کر کے پریشان مداحوں کی پریشانی دور کر دی۔
اداکار نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے تصویر شیئر کی ، جس میں وہ صحتیاب دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ کس بیماری کے سبب وہ پسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم انسٹا پوسٹ کے مختصر کیپشن میں انہوں نے اپنے نام کا پہلا حرف ‘ایف’ لکھا ہے اور ساتھ میں ہائی ولٹیج کے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ اداکار توانائی سے بھر پور ہیں۔