انوشے اشرف کی شادی تقریبات کا آغاز، مہندی کی ویڈیوز وائرل

انوشے اشرف کی شادی تقریبات  کا آغاز، مہندی کی ویڈیوز وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں منعقد کی گئی ہیں جہاں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود ہیں۔

ان کی مہندی کی رنگا رنگ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ انوشے اشرف گزشتہ برس 30 جون کو اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ نکاح کے بندھن بھی بندھی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں