علی ظفر کے شینا زبان میں جاری گانے ‘کرے کرے ’ کے چرچے

علی ظفر کے شینا زبان میں جاری گانے ‘کرے کرے ’ کے چرچے

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار علی ظفر کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبان شینا میں ‘کرے کرے ’ گانا جاری کردیا گیا۔۔۔

علی ظفر شینا زبان میں گانے کو جاری کرنے سے قبل پشتو، بلوچی، سندھی اور سرائیکی زبان میں بھی گانے ریلیز کر چکے ہیں۔‘کرے کرے ’ کو علی ظفر کے ہمراہ شینا زبان کے گلوکار سلمان پارس نے مل کر گایا ہے جب کہ گانے کی ویڈیو میں گلگت بلتستان کی ثقافت اور خوبصورتی کو بھی دکھایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں