انٹر نیٹ صارفین نے سنی دیول کی فلم جاٹ کو بے مقصد قرار دیدیا
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور ایکشن سٹار رندیپ ہودا کی فلم جاٹ نے مداحوں کو تو متاثر کیا ہے۔۔۔
لیکن انٹر نیٹ صارفین نے اسے بے مقصدقراردیا ہے ۔فلم ریلیز کے دو ماہ بعد اس ہفتے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے ، فلم کے بارے میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تفریحی تو ہے لیکن منطق اور سمجھ بوجھ سے بالاتر ہے ۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی کا حقیقت سے تعلق نہیں، عجیب و غریب اداکاری کے ساتھ مکالمے قابل رحم ہیں۔