مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ، گولڈی برار کا سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف

لاہور(شوبزڈیسک )مشہور بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف مرکزی ملزم گولڈی برار نے کرلیا۔
بی بی سی کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران ہائی پروفائل قتل کیس کے مرکزی ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ موسے والا نے کچھ ایسی غلطیاں کیں تھی، جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اس لیے مجھے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔ سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا حکم میں نے ہی دیا تھا کیونکہ ہمارے پاس اسے مارنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔ اسے اپنے کیے اعمال کے نتائج بھگتنا تھے ، یہ سادہ سی بات ہے یا تو وہ رہتا یا پھر ہم۔ مجھے بھارت کے ریاستی نظام پر اعتماد نہیں، جو بھی کیا سوچ سمجھ کر کیا اور مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔