حضرت امام حسین کی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ :ستارہ بیگ

لاہور (شوبزڈیسک )سٹیج اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالی عنہ کی زندگی صبر، قربانی اور حق کی سربلندی کا عملی نمونہ ہے ۔۔
امام حسین نے باطل کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر دین اسلام کو سربلند کیا۔ کربلا کا واقعہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے ۔ اگر ہم امام حسین کی سیرت کو اپنا لیں تو دنیا اور آخرت میں کامیابی ہمارا مقدر بن سکتی ہے ۔