فلم’دیمک‘ اور نایاب نے ایوارڈز حاصل کرلیے

 فلم’دیمک‘ اور نایاب نے ایوارڈز حاصل کرلیے

لاہور(این این آئی) پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی بلاک بسٹر فلم ‘دیمک’ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور ۔۔

 فلم نایاب نے سپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔ فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے سپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق،فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا ، نعمان خان، اداکار اسامہ خان و دیگر شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں