شہزادی مہرہ اور فرنچ مونٹانا کی قربتوں کی خبریں

شہزادی مہرہ اور فرنچ مونٹانا کی قربتوں کی خبریں

دبئی (این این آئی) دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اور ریپر فرنچ مونٹانا کے درمیان قربتوں کی خبریں گردش کررہی ہیں، پیرس فیشن ویک میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔

مراکشی نژاد امریکی ریپر فرنچ مونٹانا اور دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلقات کی افواہیں شدت اختیار کر گئی ہیں ۔شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام سٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں دو ہاتھ ایک تالے کو تھامے ہوئے ہیں اور اس پر دل والا سٹیکر چسپاں ہے اور یہ تصویر پیرس کے مشہور لوو لاک برج پر لی گئی ہے اور تصویر میں سامنے ایفل ٹاور بھی نظر آرہا ہے ، اس پوسٹ سے شہزادی نے گویا اپنے تعلق کو جذباتی انداز میں ظاہر کیا ہے ، جس سے شائقین نے ان کے ممکنہ رشتے کی تصدیق کا اندازہ لگایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں