عالیہ بھٹ کیساتھ 77لاکھ کا فراڈ کرنیوالی سابقہ اسسٹنٹ گرفتار

عالیہ بھٹ کیساتھ 77لاکھ کا فراڈ  کرنیوالی سابقہ اسسٹنٹ گرفتار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سابقہ پرسنل اسسٹنٹ کو لاکھوں روپے کی دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

32 سالہ سابق پرسنل اسسٹنٹ ویدیکا پرکاش شیٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی اور ذاتی اکاؤنٹس میں 76.9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی ہیں۔پولیس کے مطابق ویدیکا نے یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے دوران کیا جس کی نشاندہی عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے ۔ ویدیکا کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں