کنگنا سیاسی مستقبل بارے غیر یقینی کیفیت کا شکار
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے سیاسی مستقبل بارے غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں۔
ایک گفتگو میں کنگنا نے انکشاف کیا کہ وہ اب آہستہ آہستہ سیاست کو سمجھ رہی ہیں مگر اسے انجوائے نہیں کر رہیں،لوگ ان کے پاس نالیاں ٹوٹنے یا سڑک خراب ہونے جیسی شکایات لے کر آتے ہیں اور جب وہ کہتی ہیں کہ یہ ریاستی حکومت کے معاملات ہیں تو لوگ ان سے کہتے ہیں کہ تو آپ اپنے پیسے سے یہ کام کروا دیں۔انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ ان کے اندر کوئی بڑی سیاسی خواہش نہیں، جیسے کہ وزیرِاعظم بننے کی۔