نئی نسل پاکستان،بھارت میں امن کا انتخاب کرسکتی ہے ،علی ظفر کو امید
کراچی (آئی این پی)گلوکار و اداکار علی ظفر نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والی نسل پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا انتخاب کرسکتی ہے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دونوں حریف ممالک کے درمیان نسل در نسل چلی آ رہی نفرت و جنگ ختم ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ جیسے جیسے ہم بیداری اور ذہانت کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، پرانے طریقے اپنی گرفت کھو رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس سرزمین کے بچے پوچھیں گے ، کیا یہ سچ ہے کہ بھارت اور پاکستان کبھی دشمن تھے ۔