سوشل میڈیا سٹار عبدو روزق چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پرگرفتار
دبئی(دنیا مانیٹرنگ)تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار اور سوشل میڈیا سٹار عبدو روزق کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
تاجک سٹار کی پی آر کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ عبدو روزق کو ہفتے کی صبح یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے ۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا شکایات تھیں۔واضح رہے عبدو روزق کی عمر 21 برس ہے ۔ ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے ۔ عبدو روزق نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16 ویں سیزن میں بھی حصہ لیا تھا جس کے باعث وہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہوگئے ۔وہ کچھ سالوں سے دبئی میں مقیم ہیں اور ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا ہے ۔