غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک ،ناقابلِ قبول:اولیویا روڈریگو

غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک ،ناقابلِ قبول:اولیویا روڈریگو

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ اولیویا روڈریگو نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم خوفناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔

 اولیویا روڈریگو نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل دیا ہے ۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں لکھا کہ فلسطین میں معصوم انسانوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر وہ دل شکستہ ہیں اور ان کے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔اولیویا روڈریگو کے مطابق غزہ میں مائیں، باپ اور بچے شدید بھوک و پیاس کا شکار ہیں اور انہیں طبی امداد اور دیگر انسانی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں بچوں کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہونا چاہیے جو آج ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں اور اگر ہم خاموش رہیں گے تو یہ ہماری مشترکہ انسانیت سے انکار ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں