ایران سے موسمی سسٹم کے ذریعے آلودہ ذرات پاکستان پہنچ سکتے ہیں: محکمہ موسمیات

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔

بیان کے مطابق نئے سسٹم کے زیراثر شمال مشرقی بلوچستان بارشوں کی توقع ہے، بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر خوفناک بمباری کے بعد آسمان سے سیاہ پانی کی بارش کے بعد پڑوسی ممالک میں اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہواؤں میں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتےہیں، ان ہواؤں کی وجہ سے ملک کے مغربی علاقوں کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کر دیا تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل آفسز کو بارش کے نمونے جانچ کیلئے جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں