احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) احمد پورشرقیہ میں پتھروں سے بھرا ٹرک روڈ پر کھڑے لوڈر ڈالے سے ٹکرا کر الٹ گیا۔

خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد لوڈر ڈالے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی امدادی ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

لوڈر ڈالہ پر ٹوٹل 16 افراد سوار تھے، 8 افراد حادثہ کے وقت نکل آئے تھے، ٹرک تلے دبے افراد میں سے 7 ڈیڈ باڈیز کو نکال لیا گیا، ایک شخص کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار افراد خیر پور ڈاہا سے بہاول پور جا رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...