ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس، ایران اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی آئے گی اور ایران کے حملوں میں شدت پیدا ہوگی، جو اب درست ثابت ہو رہی ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران میں اب تک 81 ہزار مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران کی جانب سے ایک سال کے عرصے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے گئے، تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ٹرمپ کے مطابق ایرانی قیادت ڈیموکریٹس کو کمزور اور غیر مؤثر سمجھتی ہے، ڈیموکریٹس اور ایران دونوں نے انتخابات تک تیل کی قیمتیں بلند رکھنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی، جس سے ان کے بقول یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب ایک دھوکہ تھا، امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات کے عمل کو بھی انتہائی عجیب قرار دیا۔
دوسری جانب ایک اور بیان میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست منی سوٹا کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے صومالی نژاد افراد کے حوالے سے دعوے کیے، ان کا کہنا تھا کہ صومالی نژاد افراد نے ریاست پر مکمل قبضہ کر لیا ہے اور ان میں سے تقریباً 95 فیصد کسی نہ کسی قسم کی سرکاری امداد پر گزارا کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments