پاکستان اور پرتگال کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پرتگال کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔

پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرتگال کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ میں پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا، رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پرتگال کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...