صوفیانہ لوک داستان سیف الملوک پی این سی اے میں پیش
اسلام آباد (شوبز ڈیسک ) صوفیانہ لوک داستان کی لازوال جادو گر ی ایک بار پھر پاکستان نیشنل کونسل آف دی ۔۔
آرٹس (پی این سی اے ) کے سٹیج پر زندہ ہوگئی جہاں پنجابی لوک داستان "سیف الملوک" کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔پی این سی اے اور ڈولفن کمیونیکیشن کے اشتراک سے منعقدہ یہ ایونٹ صرف ایک تھیٹر پرفارمنس نہیں بلکہ پاکستان کے روحانی اور ادبی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک خوبصورت کوشش تھی۔نامور مصنفہ اور ڈولفن کمیونیکیشن کی سی ای او اسما بٹ کی ہدایت کاری میں پیش کی جانے والی اس ڈرامائی پیشکش نے میاں محمد بخش کے شاہکار کو خراجِ عقیدت پیش کیاجن کی شاعری آج بھی صوفی ادب میں ایک بلند مقام رکھتی ہے ۔ عشقِ حقیقی، قربانی اور روحانی بیداری جیسے ابدی موضوعات کے گرد گھومتی اس داستان نے حاضرین کو ایک روحانی سفر پر روانہ کر دیا۔رکنِ قومی اسمبلی شازیہ فرید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ڈرامے کو ثقافتی ورثے کی حفاظت کی ایک عمدہ مثال قرار دیا۔