حمزہ عباسی کے حجاب سے متعلق بیان پر شدید تنقید
کراچی (این این آئی)اداکار حمزہ علی عباسی ایک پوڈ کاسٹ میں حجاب سے متعلق متنازعہ بیان دینے کے بعد مشکل میں پڑ گئے ہیں۔
حال ہی میں حمزہ علی عباسی کا ایک پوڈکاسٹ کلپ وائرل ہوا ہے جس میں حمزہ کہتے ہیں کیا سر ڈھانپنا لازمی ہے ؟ نہیں، یہ لازمی نہیں ہے ۔ سورۃ احزاب میں صرف ایک جگہ پڑھا کہ نبیؐ کی بیویوں اور اہلِ بیت کو سر ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی، باقی تمام مسلمان عورتوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے ان کے اس بیان کو انتہائی غلط تشریح قرار دے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کئی صارفین نے قرآن کی اس آیت کا حوالہ دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کے بیان کو چیلنج کیا ،ایک مداح نے حمزہ علی عباسی کو حقیقت کا آئینہ دکھاتے ہوئے لکھا، دین کے معاملات میں ان کے الفاظ کی کوئی حیثیت نہیں، یہ فلم اور ٹی وی کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں وہیں تک محدود رہنا چاہیے ، یہ دین کے دائرے میں آنے والے شخص نہیں ہیں۔