عامر خان ممبئی میں شاہ رخ خان کے ہمسائے بن گئے

عامر خان ممبئی میں شاہ رخ  خان کے ہمسائے بن گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک ) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں چار لگژری اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیے ۔

 دراصل عامر خان کی اپنی رہائش، یعنی ‘ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی’ اس وقت ری ڈویلپمنٹ کے مراحل سے گزر رہی ہے اس لیے انھیں عارضی رہائش اختیار کرنا پڑی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کی یہ عارضی رہائش گاہ شاہ رخ خان کی عارضی رہائش گاہ کے بالکل قریب ہے ۔ یوں دونوں ہمسائے بھی بن گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں