جو وسائل انڈین ایکٹرز کو دستیاب ہیں، وہ ہمارے پاس نہیں:شبیر جان

جو وسائل انڈین ایکٹرز کو دستیاب ہیں، وہ ہمارے پاس نہیں:شبیر جان

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی زندگی بھارتی اداکاروں سے کافی مختلف ہے ، جو چیزیں اور وسائل انڈین ایکٹرز کو دستیاب ہیں، وہ ہمارے پاس نہیں۔

شبیر جان نے ایک شو میں بتایا کہ بھارتی اداکاروں کیلئے فٹنس ٹرینر گھر آتے ہیں، ماہر غذائیات ان کے پاس آتے ہیں اور وہ ماہرین کی رائے سے کھانے کھاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار خود ہی کھانا بناتے اور خود ہی کھاتے ہیں اور اسی پر گزارا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں