بڑی عمر کے افراد افیئرز چھپانے میں نوجوانوں سے بہتر:ٹوئنکل
ممبئی(شوبز ڈیسک)ماضی کی مقبول بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر اپنے تبصرے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ ‘بڑی عمر کے افراد اپنے افیئرز چھپانے میں نوجوانوں سے بہتر ہوتے ہیں۔
ایک ٹاک شو کے دلچسپ سیگمنٹ اتفاق یا اختلاف میں ایک جملہ دیا گیا جس پر سب کو اپنی رائے دینا تھی،جملہ کچھ یوں تھا کہ عمر رسیدہ افراد اپنے افیئرز چھپانے میں نوجوانوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ٹوئنکل کھنہ اس بیان سے اتفاق کرتے ہوئے ‘ایگری باکس’ میں جا کھڑی ہوئیں۔ فرح خان اور اننیا پانڈے بھی فوراً اس باکس میں آ گئیں۔ اننیا پانڈے نے کہا، آپ سب بہت ماہر ہیں۔جس پر ٹوئنکل کھنہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کے افراد زیادہ بہتر ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں بہت پریکٹس ہوتی ہے ۔