سائنسی تحقیق میں ایما سٹون دنیا کی خوبصورت ترین خاتون
لندن(شوبز ڈیسک)دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کون ہے ؟ اگر سائنس کی نظر سے دیکھا جائے تو اس کا جواب ہالی وڈ میں چھپا ہے ۔برطانیہ کے Centre For Advanced Facial Cosmetic and Plastic Surgery کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہالی وڈ اداکارہ ایما سٹون دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔۔۔۔
تحقیق میں انہیں یہ خطاب خوبصورتی کے یونانی گولڈن ریشو یا معیار کو مدنظر رکھ کر دیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چہرے کے لحاظ سے ایما سٹون تمام معیارات میں واضح فاتح قرار پاتی ہیں۔انہیں تحقیق میں مجموعی طور پر 94.72 فیصد سکور دیا گیا۔تحقیق میں یونانی ریشو کی بنیاد پر چہروں کی میپنگ تکنیکس کو استعمال کیا گیا۔ سٹون کے بعد ایک اور ہالی ووڈ اداکارہ زینڈیا دوسرے نمبر پر رہیں جن کا سکور 94.37 فیصد تھا۔ ایک اور اداکارہ فریدہ پنٹو کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔