میڈیا میرا نام کلک بیٹ نہ بنائے :نورا فتیحی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی اداکارہ نورا فتیحی نے ڈرگ سنڈیکیٹ کی تحقیقات میں سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کردی اور میڈیا کو خبردار کیا ہے کہ میرا نام کلک بیٹ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔۔۔
ممبئی پولیس کی جانب سے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے مبینہ طور پر جڑے ڈرگ سنڈیکیٹ کی تحقیقات میں نام آنے کے بعد اداکارہ نے لکھا کہ میں پارٹیز میں نہیں جاتی، میں ہر وقت فلائٹس میں ہوتی ہوں، میں ایسے لوگوں سے میل جول نہیں رکھتی۔ براہِ کرم میرا نام اور میری تصاویر ان معاملات میں استعمال نہ کریں ۔