دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی فلمیں چھوڑنے کی وجہ بتادی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی متعدد فلموں کو چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔اپنے انٹرویو میں دیپیکا نے بتایا کہ۔۔۔
انہوں نے کئی ایسے ‘‘بڑے معاوضے ’’ ٹھکرائے جو ان کی قدروں اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے کیونکہ صرف پیسہ ان کے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ دیپیکا نے حال ہی میں دو بڑے فلمی منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر میں صرف ایک ہی چیز ‘‘ناقابلِ سمجھوتہ’’ ہے ، اور وہ ہے اپنے آپ سے ایماندار رہنا۔