اگر سکرپٹ اچھا نہ ہو تو شاہ رخ کو بھی کاسٹ نہیں کروں گا:سیفی حسن

اگر سکرپٹ اچھا نہ ہو تو شاہ رخ کو بھی کاسٹ نہیں کروں گا:سیفی حسن

کراچی (آئی این پی)اداکار و ہدایتکار سیفی حسن نے کہا کہ ڈرامے کی کامیابی کے لیے سکرپٹ سب سے اہم عنصر ہے ، چاہے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ہی کیوں نہ ہوں، اگر سکرپٹ معیار کے مطابق نہ ہو تو انہیں بھی کاسٹ نہیں کروں گا۔۔۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ بطور ہدایت کار ان کیلئے سکرپٹ کی بہت اہمیت ہے کیونکہ یہی ڈرامے میں جان ڈالتا ہے ۔ اگر سکرپٹ کمزور ہو تو اچھے اداکاروں کی وجہ سے ریٹنگز آ جائیں لیکن ڈراما اچھا نہیں کہلائے گا اور پڑھے لکھے لوگ تعریف کبھی نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں