ہدایتکار نے نیلوفر میں ماہرہ سے اداکاری صحیح نہیں کروائی:فضا علی
لاہور (آئی این پی)اداکارہ و میزبان فضا علی نے فلم نیلوفر میں ماہرہ خان کے نابینا کردار کی اداکاری پر تنقید کی اور کہا کہ ہدایتکار نے ان سے کام صحیح طریقے سے نہیں کروایا۔
فضا علی نے کہا کہ نابینا افراد ہمیشہ سامنے کی طرف دیکھ کر بات نہیں کرتے بلکہ وہ آواز سے پہچان لیتے ہیں کہ آواز کہاں سے آ رہی ہے اور اسی طرف دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں یہ غلط دکھایا جاتا ہے کہ نابینا شخص کبھی بھی سامنے والوں کی طرف دیکھ کر بات نہیں کرتا۔