سٹائل ایوارڈز نامزدگیوں کا اعلان ،تقریب 11 دسمبر کو ہوگی

سٹائل ایوارڈز نامزدگیوں کا اعلان ،تقریب 11 دسمبر کو ہوگی

لاہور(شوبز ڈیسک) چوبیسویں لکس سٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، ایوارڈز تقریب کراچی میں 11 دسمبر کو منعقد ہوگی۔

پہلی بار 2020 کے بعد ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی، ایوارڈز میں 28 کیٹیگریز ہیں، جو ٹی وی، فلم، میوزک، فیشن اور ڈیجیٹل کانٹینٹ پر مبنی ہیں۔تقریب میں دو قسم کے ایوارڈز ویوورز اور کرٹک چوائس دئیے جائیں گے جب کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ بہترین اداکارہ کیلئے درِّشاں سلیم (عشْقِ مُرْشِد اور خئی)، ہانیہ عامر (کبھی مَیں کبھی تم)، سجل علی (زَرْدِ پَٹوں کا بُن) بہترین اداکارکیلئے بلال عباس (عشْقِ مُرْشِد)، دانش تیمور (جان نثار)، فہد مصطفیٰ (کبھی مَیں کبھی تم)، عمران اشرف (نمک حرام)۔ سال کے بہترین ڈراما کیلئے کبھی مَیں کبھی تم،کفارہ،خئی ،عشْقِ مُرْشِد ۔سال کی بہترین فلم کیلئے گلاس ورکر، کَٹرْ کراچی، نَابَالغِ اَفْراد، نَایاب کو نامزد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں