اے آئی فحش تصاویر بنانوالوں کو سزا دے :رشمیکا مندانا

 اے آئی فحش تصاویر بنانوالوں کو سزا دے :رشمیکا مندانا

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اے آئی سے فحش تصاویر بنانے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29سالہ رشمیکا مندانا نے ایکس بیان میں انٹرنیٹ پر فیک تصاویر کے بڑھتے رجحان کو اخلاقی پستی قرار دیتے ہوئے جعلی اور فحش تصاویر کی سخت مذمت کی اور اے آئی سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اب سچائی کا آئینہ نہیں رہا، یہاں جعلی تصاویر کو باآسانی اصلی دکھایا جاتا ہے ۔رشمیکا مندانا نے کہا کہ اے آئی ترقی کا ذریعہ ہے مگر اس کا غلط استعمال معاشرتی بگاڑ کو ظاہر کرتا ہے ، خواتین کو فحش تصاویر کے ذریعے نشانہ بنانے پر سنگین اور بے رحمانہ سزا ہونی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں