اداکارہ پلک رانا آج سے تماثیل تھیٹر میں فن کا مظاہرہ کریں گی
لاہور (شوبز ڈیسک)سٹیج اداکارہ پلک رانا آج سے لاہور کے تھیٹر تماثیل میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔نئے سٹیج ڈرامہ "کوکا"کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ڈرامے کا باقاعدہ آغازآج سے ہوگا۔ منتظمین کے مطابق رواں سیزن کے اس خصوصی پروگرام میں سٹیج کے مقبول فنکار اپنی مزاحیہ و تفریحی پرفارمنس کے ذریعے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کریں گے ۔ڈرامے کی نمایاں خصوصیت پلک رانا کی خصوصی شرکت ہے جو اپنی دلکش اور شاندار پرفارمنس پیش کریں گی۔