بالی ووڈ بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی:جمال شاہ
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار جمال شاہ نے بالی ووڈ کے موجودہ سیاست زندہ اور تشدد پسندی پر مبنی رجحانات پر بات کی ہے۔۔۔۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بالی ووڈ ایک بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی ہے ، مودی حکومت کا بیانیہ براہ راست فلموں میں منتقل کیا جا رہا ہے ، یہ اب ایک قدامت پسند سینما بن گیا ہے جو جنگ پسندی کو فروغ دیتا ہے اور اس میں تخلیقی خوبصورتی اور بامعنی مکالمے ناپید ہو چکے ہیں۔جمال شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بالی ووڈ زیادہ تر اوور دی ٹاپ، تجارتی اور بے معنی ایکشن فلموں تک محدود ہو چکا ہے ،جنوبی بھارت کی کچھ فلمیں معیاری ہیں، تاہم مجموعی طور پر وہاں بھی فحش، سطحی اور کم تر معیار کا سینما تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔