نعمان اعجاز سے مسئلہ کوئی نہیں بس اس سے نفرت ہے :خلیل الرحمن
لاہور (آئی این پی)ڈرامہ نویس خلیل الرحمن قمر نے ایک بار پھر اداکار نعمان اعجاز اور ماہرہ خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔۔۔
ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں سے میرے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، میں بس اس سے نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ نفرت کروں گا، یہ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک واضح اور شدید ناپسندیدگی ہے ، جسے میں چھپانا نہیں چاہتا۔