کرینہ کپور نے ساس شرمیلا ٹیگور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

کرینہ کپور نے ساس شرمیلا ٹیگور  کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے اپنی ‘اماں’ (ساس) شرمیلا ٹیگور کی سالگرہ پر انکے لیے جذباتی برتھ ڈے میسیج تحریر کیا اور۔۔۔

 اس کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ شرمیلا ٹیگور نے گزشتہ روز اپنی 81ویں سالگرہ منائی۔ ایک تصویر میں کرینہ اپنی ساس کے ساتھ چلتی نظر آرہی ہیں، جس میں کیپشن لکھا: ہمیشہ آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتی ہوں۔ کرینہ نے کیپشن ہمیشہ دل سے جبکہ تصاویر کو ایک ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا سالگرہ مبارک ہو پیاری ساس۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں