جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی جاپان میں سیر و تفریح

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری  کی جاپان میں سیر و تفریح

ٹوکیو(شوبز ڈیسک)کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی جاپان میں سیر و تفریخ کی تصاویر اور۔۔۔

 ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔کیٹی پیری نے انسٹاگرام پر جسٹن ٹروڈو کو ساتھ اپنے دورۂ جاپان کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔اس پوسٹ میں شیئر کی گئی ایک سیلفی میں دونوں ایک دوسرے کے گلے لگے مسکرا رہے ہیں جب کہ ایک ویڈیو کلپ میں دونوں ساتھ میں سوشی کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔دونوں نے ابھی تک اپنے تعلقات پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں