عالیہ بھٹ نے گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرلیا

عالیہ بھٹ نے گولڈن  گلوب ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 5ویں ایڈیشن میں گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔۔

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں عالیہ کیساتھ تیونس کی اداکارہ ہینڈ صابری کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر عالیہ بھٹ نے فلموں کے ذریعے طاقتور اور مستحق خواتین کی مزید کہانیاں سنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گولڈن گلوبز عالمی ایوارڈز کی کائنات کا ایک اہم حصہ ہیں اور مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں