25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا،سلمان خان کا انکشاف
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ دبنگ سٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔ جدہ میں ریڈ سی فیسٹیول کے دوران سلمان نے بتایا کہ میری زندگی صرف اور صرف اپنے کام اور سفر پر مرکوز ہے۔۔۔
دبنگ سٹار کا کہنا تھا کہ ‘25 سے 26 سال ہوگئے میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا، گھر سے شوٹنگ، شوٹنگ سے گھر اور گھر سے ائیرپورٹ، ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے یہاں( جدہ) اور اس کے بعد ایک بار پھر واپس اپنی شوٹنگ پر چلاجاؤں گا، بس یہی میری زندگی ہے ۔سلمان خان نے مزید کہا کہ ‘میری زندگی کا بیشتر حصہ میری فیملی اور دوستوں کے درمیان گزرا ہے ، ان دوستوں میں سے کافی نکل گئے بس اب صرف 4 سے 5 دیرینہ دوست باقی رہ گئے ہیں ۔