ڈرامہ رائٹرز پر تنقید، بشریٰ انصاری کا نادیہ خان پر مزاحیہ انداز میں طنز

ڈرامہ رائٹرز پر تنقید، بشریٰ انصاری  کا نادیہ خان پر مزاحیہ انداز میں طنز

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے نادیہ خان کو ڈرامہ نگاروں پر بے جا تنقید پر مزاحیہ انداز میں طنز کا نشانہ بنا یا۔نادیہ ان دنوں ایک پروگرام میں بطور ناقد مختلف ڈراموں کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتی اور رائے دیتی ہیں۔۔۔

 بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں آپ کو ایک بات بتاؤں، یہ تمام رائٹرز گھنٹوں بیٹھ کر پوری توجہ اور محنت سے لکھتے ہیں، لکھنا ایک بہت مشکل کام ہے ، وہ کہانیاں بنانے کیلئے خلوت اختیار کرتے ہیں۔ چاہے آپ انہیں 1 نمبر دیں یا 10، حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت محنت کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں