ہالی ووڈ اداکار، فلم دی ماسک کے ولن پیٹر گرین گھر پر مردہ پائے گئے
لاہور(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ کے معروف اداکار پیٹر گرین، جو فلموں ‘دی ماسک’ اور ‘پلپ فکشن’ میں یادگار منفی کرداروں کے لیے جانے جاتے تھے،اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔۔۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیٹر گرین نیویارک کے لوئر ایسٹ سائیڈ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ، ان کے طویل عرصے سے منیجر گریگ ایڈورڈز نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔پیٹر گرین نے 1990ء کی دہائی میں سکرین پر منفی کرداروں سے خاص پہچان بنائی تھی ۔