اوور سائز لباس،عفت عمر کی فیشن ڈیزائنرز پر تنقید

اوور سائز لباس،عفت  عمر کی فیشن ڈیزائنرز پر تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ عفت عمر نے فیشن ڈیزائنرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حال ہی میں برائیڈل کٹیور ویک کا انعقاد کیا گیا۔۔

، جہاں مختلف ماڈلز اور فنکاروں نے ریمپ واک کی۔ماضی کے برعکس رواں سال کم و بیش تمام جوڑے ماڈلز کے سائز سے بڑے دکھائی دئیے ۔ انسٹاگرام پر عفت عمر نے فیشن ڈیزائنرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘اللّٰہ کا واسطہ ہے کہ کپڑے ماڈلز اور معروف شخصیات کے سائز کے حساب سے تیار کریں۔ ریمپ پر واک کرتے ہوئے ماڈلز اپنا لہنگا سنبھالنے کیلئے نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں