سینئر فنکار ہی ڈراموں کی تذلیل کرتے ہیں:فیصل قریشی
کراچی (آئی این پی) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستانی ڈرامے کی مقبولیت کے باوجود ہماری انڈسٹری کے سینئر فنکار ہی ان کی تذلیل کرتے ہیں۔۔
حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں پر ہونے والی تنقید، خاص طور پر ڈرامہ ریویو شو کے ججز کے رویے پر کھل کر بات کی۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، مگر افسوس ہے کہ خود انڈسٹری کے سینئر فنکار ہی ان کی تذلیل کرتے نظر آتے ہیں۔ فیصل قریشی نے واضح کیا کہ تخلیقی تنقید ہونی چاہیے کیونکہ وہ کام کو بہتر بناتی ہے ، مگر ذاتی حملے اور بے بنیاد الزامات ناقابلِ قبول ہیں۔