پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 کو مزید غور و خوض کے لیے دو ماہ کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے ، جو مقررہ مدت میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔۔

 جمعہ کو پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایکٹ اسمبلی میں پیش کیا گیاتھا ۔ بل کے متن کے مطابق پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا مقصد فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری کے شعبے کی سرپرستی کرنا ہے ۔اتھارٹی کے تحت نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسینسنگ کا جامع نظام متعارف کروایا جائے گا جبکہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔بل میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں