خود پر قابو رکھو ،بھارتی فنکارہ بدسلوکی کرنیوالے شخص پر برہم
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و رقاصہ پرنجل دھیا سٹیج شو کے دوران بدسلوکی پر برہم ہوگئیں، بدتمیزی کرنے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود پر قابو رکھو تمھاری بیٹی کی عمر کی ہوں۔
ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ڈانسر و اداکارہ پرنجل دھیا کو سٹیج شو کے دوران تماشائیوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا، جس کا انہوں نے اپنی پرفارمنس روک کر بھرپور جواب دیا۔ وہ سخت لہجے میں کہتی ہیں کہ تہذیب میں رہیں، یہاں کسی کی بہن یا بیٹی بھی کھڑی ہے، انکل، میری عمر بھی آپ کی بیٹی جتنی ہے۔