فرانسیسی اداکارہ بریجت بردوت 91 برس کی عمر میں چل بسیں
پیرس (شوبز ڈیسک) فرانسیسی سینما کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بریجت بردوت 91 برس کی عمر میں چل بسیں۔
اداکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کی فاؤنڈیشن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو جاری بیان میں کی۔ بریجت بردوت 1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی جرات مندانہ اور بے باک اداکاری کے باعث فلمی دنیا پر راج کرتی رہیں، انہوں نے 1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں کام کیا۔فرانس میں محض بی بی کے نام سے پہچانی جانے والیبریجت بردوت نے اس دور میں خواتین کی آزادی اور خودمختاری پر کھل کر بات کی۔ ان کا شمار 20ویں صدی کی بااثر ترین ثقافتی شخصیات میں ہوتا ہے۔