اداکارہ مہر بانو نے شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مہر بانو نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ مہر بانو کی شادی ختم ہونے کی افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تمام تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹا دیں ۔حال ہی میں مہربانو نے سوشل میڈیا پر سوال جواب کا سیشن کیا جس میں ان کے ایک مداح نے شادی شدہ ہونے سے متعلق سوال پوچھا۔مہربانو نے سوال کا جواب ‘‘ناں’’ میں دے کر اپنی شادی کے ختم ہونے تصدیق کی۔