میں نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کردی تھی، سنیل شیٹی کا انکشاف
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں تمباکو برانڈ نے تشہیر کیلئے 40 کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں دراصل نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہوں، اس لیے ایسی کسی چیز سے وابستہ نہیں ہونا چاہتا تھا، جس میں خود میرا یقین نہیں رہا۔ بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں آج کل فلموں اور باکس آفس پر پہلے جیسا فعال نہیں رہا لیکن آج بھی 17، 18 سال کے نوجوان مجھے اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔