بچوں کی تربیت کی ذمہ داری والدین کے سوا کوئی نہیں نبھا سکتا:فضیلہ قاضی
لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ بچوں کی اچھی تعلیم تربیت کی ذمہ داری والدین کے سوا کوئی اور نہیں نبھا سکتا، میرے خیال میں بچے ہی ترجیح ہونے چاہئیں کیونکہ یہی آپ کااثاثہ ہوتے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ بطور والدین ہم نے اپنے بچوں کی دینی اور دنیاوی تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز کی اور خدا کی ذات نے نیک اولاد کی صورت میں ہمیں اس کا ثمر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شوبز اور گھریلو زندگی میں توازن رکھنا آسان کام نہیں ہوتا لیکن آپ پر عزم ہیں تو پھر یہی کوئی مشکل کام نہیں۔