عامر خان کی شہرت سے کوئی آسانی نہیں ملی:عمران خان
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان نے اقربا پروری کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑدی اور۔۔
کہا کہ ماموں کی شہرت میری نہیں ہے ۔42 سالہ عمران نے اس خیال کو مسترد کیا کہ خاندانی تعلقات کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ میں آسانیاں میسر آئیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ ان کی پہلی فلم کی کامیابی نے انہیں تیزی سے مشہور کیا مگر یہ تاثر کہ خاندانی تعلقات کی وجہ سے ان کیلئے سب کچھ آسان تھا، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ انھوں نے اس تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ماموں فلم اسٹار ہیں، وہ میری ماں کے کزن برادر ہیں، ان کی کمائی میری نہیں اور نہ ہی پیسے میرے پاس آتے ہیں۔