سویڈش گلوکارہ زارا لارسن نے گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کر لی
لاہور (شوبز ڈیسک) سویڈن سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ گلوکارہ زارا لارسن نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کر لی۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کا تیسرا اسٹوڈیو البم ‘مڈ نائٹ سن’ ستمبر میں ریلیز ہوا تھا، جسے بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا، اور اس کے ٹائٹل ٹریک کو بہترین ڈانس پاپ ریکارڈنگ کے لیے 2026 کے گریمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا۔ گلوکارہ نے اس نامزدگی کو کئی سالوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا۔